ابنا: ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کي مشترکہ فوجي ہائي کمان کے سربراہ نيکالائے ماکاروف نے کہا ہے کہ پولينڈ ميں نصب امريکا کا اينٹي ميزائل سسٹم في الحال روس کے ايٹمي ہتھياروں کے لئے خطرہ نہيں ہے ليکن جديد کاري کي صورت ميں يہ سسٹم روس کي ايٹمي توانائي کو متاثر کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ايسا ہوا تو پولينڈ کي سرحد کے قريب اليکزنڈر کي ميزائل نصب کرنے کا فيصلہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے اسي کے ساتھ وضاحت کي کہ يہ فيصلہ حکومت کرے گي۔
قابل ذکر ہے کہ نيٹو کے رکن ملکوں نے پرتگال کے شہر لسبن ميں ايک نشست ميں يورپ ميں اينٹمي ميزائل سسٹم نصب کرنے پر اتفاق کيا ہے۔
روس نے بارہامشرقي يورپ ميں اينٹي ميزائل سسٹم نصب کرنے کے نيٹو کے فيصلے پر اعتراض کيا ہے اور روس کي جانب سے ضروري جوابي کاروائي پر زور ديا ہے۔
.......
/169